تاثیر 21 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 21 فروری : سب کا سمان ۔ زندگی آسان کے تحت ریاست کے شہریوں کی روزمرہ زندگی کو آسان بنانے کے لیے کئی فیصلے لیے جا رہے ہیں،جس میں ریاست بھر میں سڑکوں کے ساتھ فٹ پاتھوں کی تعمیر کرایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کی سڑکوں پر گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پیدل چلنے والوں کو تکلیف کا باعث بنتی ہے۔ محفوظ طریقے سے اور وقار کے ساتھ چلنا پیدل چلنے والوں کا بنیادی حق ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کو کئی اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ پیدل چلنے والوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سڑک کی حفاظت کے معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست کے شہری علاقوں میں، خاص طور پر بھیڑ والے علاقوں میں، شناخت شدہ علاقوں میں جلد از جلد فٹ پاتھ بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ زیبرا کراسنگ پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے مختص کی گئی ہے۔ پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے متعین مقامات پر فٹ اوور برج/ایسکلیٹرز اور انڈر پاسز بھی بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ ڈرائیوروں کو تربیت فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ پیدل چلنے والوں کے حقوق کے تئیں حساس ہوں۔ ریاست کے دیہی اور شہری علاقوں میں ہائی رسک سڑک حادثات کے شکار علاقوں کی نشاندہی کرنے، پیدل چلنے والوں کے لیے فٹ پاتھ بنانے اور سڑک حادثات کا اندازہ لگانے اور اسے کم کرنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

