سی آر پی ایف کے یوم تاسیس کی تقریبات میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی شرکت

تاثیر 21 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

گوہاٹی، 21 فروری :۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز گوہاٹی کے سرو س جائی میں واقع ارجن بھوگیشور بروا اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ مرکزی مسلح پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 87ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی۔
سی آر پی ایف کی طرف سے منعقدہ پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر مرکزی وزیر داخلہ شاہ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔
سی آر پی ایف کی طرف سے ہفتہ کے روز گوہاٹی کے سروسجائی میں واقع ارجن بھوگیشور بروا اسپورٹس کمپلیکس میں ایک خصوصی عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سی آر پی ایف کے یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فورس کے کام کی تعریف کی۔
اس موقع پر بینڈ سمیت سی آر پی ایف کی کچھ متاثر کن سرگرمیاں بھی پیش کی گئیں۔ سی آر پی ایف کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں استعمال ہونے والی مختلف جدید ترین مسلح گاڑیوں کی نمائش بھی کی گئی۔
امت شاہ کے آسام کے دو روزہ دورے کا آج دوسرا دن ہے۔ اس تقریب کے بعد مرکزی وزیر داخلہ گوہاٹی کے سونا پور میں کچوتلی جائیں گے جہاں وہ 10ویں آسام پولیس بٹالین کے ہیڈ کوارٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔