سونیا گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

تاثیر 21 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 21 فروری :۔ راوس ایونیو کورٹ کی سیشن کورٹ نے 1980 میں ووٹر لسٹ میں مبینہ طور پر نام شامل کرنے کے الزام میں ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے مجسٹریٹ کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست پر سماعت ملتوی کر دی ہے۔خصوصی جج وشال گوگنے نے کیس کی اگلی سماعت 13 مارچ کو کرنے کا حکم دیا۔ ہفتہ کو سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ سونیا گاندھی کے وکیل ذاتی وجوہات کی بناءپر ان کی طرف سے دلائل پیش کرنے سے قاصر رہیں گے۔ عدالت نے اس کے بعد سماعت 13 مارچ کو مقرر کرنے کا حکم دیا۔