تاثیر 23 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں، 23 فروری : جموں کے اکھنور سیکٹر کے سرحدی گاؤں میں پیر کے روز دو غبارے برآمد کیے گئے جن کے ساتھ پاکستانی 5 ہزار روپے کا نوٹ اور ایک امریکی ڈالر منسلک تھا۔ ذرائع کے مطابق سفید اور سرخ رنگ کے ہوائی جہاز کی شکل والے یہ غبارے گنارا گاؤں، کھور سرحدی پٹی میں ایک درخت پر اٹکے ہوئے پائے گئے۔ غباروں کے ساتھ ایک پاکستانی موبائل نمبر اور کیو آر کوڈ بھی درج تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ یہ غبارے بین الاقوامی سرحد پار کرکے پاکستان کی جانب سے اس طرف آ گئے۔ سرحدی علاقوں میں پاکستان کی جانب سے غباروں کا آنا ایک معمول کی بات ہے، تاہم پہلی مرتبہ ان کے ساتھ غیر ملکی کرنسی نوٹ منسلک پائے گئے ہیں۔

