اے ایم یو کے شعبہ لسانیات نے عالمی یومِ مادری زبان پر خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا

تاثیر 23 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

علی گڑھ، 23 فروری :۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ لسانیات نے عالمی یومِ مادری زبان کے موقع پر مسعود حسین خاں لسانیاتی سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک خصوصی آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا۔ سنٹر فار اپلائیڈ لنگوئسٹکس اینڈ ٹرانسلیشن اسٹڈیز، یونیورسٹی آف حیدرآباد کے پروفیسر نریش انیم نے ’’زبان، ادب اور ثقافت کے تحفظ و فروغ میں ترجمہ کا اہم کردار“ موضوع پر کلیدی خطبہ پیش کیا۔