تاثیر 24 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 24/ فروری (تاثیر بیورو) مقدس ماہِ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہر کے معروف اور قدیم کھانوں کے مرکز شیراز گولڈن ریسٹورنٹ نے اپنے خصوصی “شاہی حلیم” کی پیشکش کا اعلان کیا ہے، جو رمضان بھر دستیاب رہے گی۔
ریستوراں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مٹن شاہی حلیم اور چکن شاہی حلیم روزآنہ تازہ تیار کی جائے گی اور دوپہر 2 بجے سے اسٹاک ختم ہونے تک تمام آؤٹ لیٹس پر دستیاب رہے گی۔ دونوں اقسام کی قیمت 350 روپے مقرر کی گئی ہے۔ صارفین کے لیے ڈائن اِن، ٹیک اوے اور آن لائن آرڈر کے ساتھ ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ افطار کے موقع پر گھر بیٹھے لطف اٹھایا جا سکے۔
شیراز گولڈن ریسٹورنٹ کے پارٹنر مسٹر اشتیاق احمد نے کہا کہ رمضان میں حلیم صرف ایک ڈش نہیں بلکہ ایک روایت ہے، جس کا صارفین ہر سال بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار پارک اسٹریٹ اور چنار پارک آؤٹ لیٹس پر خصوصی طور پر کنعافہ بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس میں کریم، چیز، پستہ، کاجو اور بادام کنعافہ شامل ہیں۔ کنعافہ کی قیمت 280 روپے سے شروع ہے اور یہ صرف رمضان کے دوران دستیاب رہے گی۔
واضح رہے کہ شیراز گولڈن ریسٹورنٹ گزشتہ آٹھ دہائیوں سے لکھنوی انداز میں “دم پخت” کھانوں کی روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور شہر میں رمضان کے موسمی پکوانوں کے لیے خاص پہچان رکھتا ہے۔

