تاثیر 24 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
میرٹھ، 24 فروری : اترپردیش میں میرٹھ ضلع کے لساڑی گیٹ تھانہ علاقے کے قدوائی نگر علاقے میں پیر کی دیر رات گھر میں آگ لگنے سے پانچ بچوں سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی۔ تمام کی آخری رسومات منگل کو ادا کی گئیں۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر وی کے سنگھ نے بتایا کہ کپڑ کاروباری اقبال احمد کا تین منزلہ مکان گلی نمبر 3، اسلام آباد، قدوائی نگر میں واقع ہے۔ ان کے دو بیٹے عاصم اور فاروق ایک مشترکہ خاندان کے طور پر وہاں رہتے ہیں۔ پیر کی رات اقبال اپنے بیٹوں کے ساتھ نماز تراویح پڑھنے مسجد گئے۔ اس دوران گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے کہ اہل خانہ کچھ سمجھ پاتے پورا گھر آگ کی زد میں آگیا۔

