تاثیر 24 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 24 فروری : انڈین ریلوے کی جانب سے جموں سے سری نگر کے درمیان براہِ راست وندے بھارت ایکسپریس چلانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں آج جموں اور شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ریلوے اسٹیشن کے درمیان 20 کوچز پر مشتمل خصوصی وندے بھارت ٹرین کا ٹرائل رن کیا جا رہا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق اس آزمائشی دوڑ کا مقصد ٹرین کو باقاعدہ سروس میں شامل کرنے سے قبل تکنیکی اور آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لینا ہے۔ ٹرائل کامیاب رہنے کی صورت میں ریلوے بورڈ سے منظوری کے بعد اس ٹرین کو جموں سے سری نگر کے درمیان باقاعدگی سے چلایا جائے گا، جس سے جموں شہر براہِ راست وادی کشمیر سے جدید سیمی ہائی اسپیڈ ریل سروس کے ذریعے منسلک ہو جائے گا۔

