تاثیر 24 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 24 فروری : شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے مجوزہ بین الاقوامی دیوی میوزیم کے قیام کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے آن لائن پورٹل لانچ کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ بورڈ کی 76ویں میٹنگ میں لیا گیا تھا، جس کی صدارت جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور بورڈ کے چیئرمین منوج سنہا نے کی تھی۔نئے پورٹل کے ذریعے میوزیم کے تصور، ڈیزائن اور مواد کی تیاری میں ماہرین کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ بورڈ نے دانشوروں، مورخین، معماروں، میوزیالوجسٹس، روحانی سکالرز اور دیگر متعلقہ شعبوں کے ماہرین سے تحقیق پر مبنی تجاویز اور منصوبے طلب کیے ہیں۔مجوزہ میوزیم کو عالمی معیار کے علمی اور تجرباتی مرکز کے طور پر فروغ دیا جائے گا، جہاں الوہی نسوانی طاقت اور شکتی روایت کے روحانی، ثقافتی اور تاریخی پہلوؤں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔

