ای ایم بائی پاس پر “دی پارک یونیزن” منصوبے کا اعلان

تاثیر 25 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کلکتہ، 25/ فروری: اے پی جے سریندر پارک ہوٹل لیمیٹڈ اور امبوجا نیوٹیا نے مشترکہ طور پر ای ایم بائی پاس پر “دی پارک یونیزن” نامی نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایک جدید طرز کا سروسز رہائشی پروجیکٹ ہوگا جو مہمان نوازی کی سہولیات کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے۔ اسے شہر کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے شہری علاقے میں ایک اہم اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔اس منصوبے میں 69 سروسز رہائش گاہیں شامل ہوں گی۔ یہ رہائش گاہیں آنے والے دی پارک ہوٹل کے ساتھ تعمیر کی جائیں گی، جس میں 218 کمرے ہوں گے۔ ہوٹل میں ضیافتی ہال، معیاری ریستوراں، تفریحی مقامات، صحت و تندرستی کی سہولیات اور دیگر جدید انتظامات فراہم کیے جائیں گے۔ ہوٹل میں ایئر ٹیکسی لینڈنگ کی سہولت بھی متوقع ہے، جو اسے مزید منفرد بنائے گی۔پروجیکٹ کا ڈیزائن عالمی شہرت یافتہ آرکیٹیکچر کمپنی Gensler نے تیار کیا ہے۔ عمارت کا انداز سندربن کے مینگرووز کے قدرتی ماحول سے متاثر بتایا گیا ہے۔ جبکہ مشترکہ حصوں اور کلب کے اندرونی ڈیزائن کی ذمہ داری بوبی مکھرجی ارٹیٹیک نے سنبھالی ہے۔ منصوبے میں پینورامک سوئمنگ پول، ویلنَس ٹیرس اور خوبصورت سبزہ زار بھی شامل ہوں گے۔کمپنی کے نمائندوں کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف جدید طرزِ زندگی کو فروغ دے گا بلکہ ای ایم بائی پاس کو ایک اہم رہائشی اور تجارتی مرکز بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ اسے کلکتہ کی شہری توسیع اور ترقی کی سمت میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔