تاثیر 26 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام آج مورخہ 26 فروری 2026 کو ٹرین نمبر 12819 یوپی (بھونیشور آنند وہار اوڈیشہ سمپرک کرانتی ایکسپریس) سہسرام اسٹیشن سے گزر رہی تھی، لیکن ایک ٹرین آگے رہنے کی وجہ سے، ٹرین تقریباً 8:29 بجے پلیٹ فارم نمبر 2 پر رک گئی، ٹرین کو رکنے سے کچھ مسافر چائے، پانی اور دیگر کھانے پینے کی چیزیں لینے ٹرین سے اتر گئے، اسی وقت گرین سگنل ملنے پر ٹرین صبح 8:33 پر اپنی منزل کے لئے کھلی ۔ نیچے اترنے والے مسافر ٹرین میں چڑھنے کے لئے دوڑنے لگے، اسی تسلسل میں ایک مسافر چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش میں گر گیا اور چلتی ٹرین کے گیٹ کا پائپ پکڑ کر لٹک گیا، پلیٹ فارم اور ٹریک کے درمیان گیپ میں گھسیٹانے لگا، اسسٹنٹ سب انسپکٹر دلیپ کمار و دیگر نے فوری کاوش کرتے ہوئے مسافر کو محفوظ طریقے سے بچالیا، جس دوران دلیپ کمار زخمی بھی ہوگئے، جس نے اپنی پرواہ کئے بغیر واکی ٹاکی کے ذریعہ اسٹیشن ماسٹر سہسرام کو فوری طور پر ٹرین روکنے کی خبر کر مسافر بچا لیا، جس کے بعد مذکورہ مسافر کو بحفاظت مذکورہ ٹرین میں بٹھا دیا گیا ۔ مذکورہ مسافر کے پوچھنے پر اس نے اپنا نام اور پتہ سوکمار لاما عمر 35 سال گاؤں سانلوا کھڑگپور تھانہ کھڑگپور ضلع مغربی مدنا پور مغربی بنگال بتایا اور یہ بھی بتایا کہ اپنی بیوی کے ساتھ ہجلی کھڑگپور سے آنند وہار کے لئے برتھ نمبر 7.8 پر کوچ نمبر S-6 میں سفر کر رہا تھا کہ سہسرام اسٹیشن پر ٹرین رکی تو کھانے پینے کا سامان خریدنے کے لئے اترا تھا اسی دوران ٹرین کھل گئی، دوڑ کر ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی لیکن پھسل کر گیٹ کے پائپ میں پھنس کر پلیٹ فارم اور ٹریک درمیان گھسیٹانے لگے تبھی آر پی ایف کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے مجھے بچایا اور دوبارہ مجھے ٹرین پر چڑھایا، تاہم اس دوران کوئی چوٹ نہیں آئی ۔ مذکورہ شخص اور انکی اہلیہ نے آر پی ایف کا شکریہ بھی ادا کیا ورنہ آج وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے، اس دوران مذکورہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھی زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر علاج کیلئے صدر اسپتال سہسرام لے جایا گیا جہاں موجود ڈاکٹر نے انکا فوری اور ابتدائی علاج کیا ۔

