منڈل کارا سیتامڑھی کا معائنہ، دو خاتون قیدیوں کو مفت قانونی امداد فراہم کی جائے گی

تاثیر 26 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سیتامڑھی:( مظفر عالم)
قومی ادارۂ خدماتِ قانون (نالسا)، نئی دہلی اور بہار اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی، پٹنہ کی ہدایت پر ضلع قانونی خدمات اتھارٹی، سیتامڑھی کی جانب سے منڈل کارا سیتامڑھی کا معائنہ کیا گیا۔ یہ معائنہ معزز پرنسپل و سیشن جج و چیئرمین کی سرپرستی میں سکریٹری ڈالسا سنجنا گاندھی نے انجام دیا۔ معائنہ کے دوران خواتین وارڈ سمیت مختلف وارڈوں، باورچی خانہ اور اسپتال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر قیدیوں سے انفرادی طور پر ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے گئے اور ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ گفتگو کے دوران دو خاتون قیدیوں کو مفت قانونی امداد کے تحت سرکاری وکیل فراہم کرنے کے لیے جیل سپرنٹنڈنٹ کو مکتوب ارسال کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس کے علاوہ مخصوص دتک ادارہ اور بال گُھر، سیتامڑھی کا بھی معائنہ کیا گیا، جہاں بچوں کی بہتر دیکھ بھال اور موسم کے مطابق خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ کوآرڈینیٹر کو ضروری ہدایت دی گئی۔ ضلع قانونی خدمات اتھارٹی نے واضح کیا کہ ضرورت مند قیدیوں اور بچوں کو قانونی اور انسانی مدد فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔