تاثیر 26 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد، 26 فروری : میدک رکن اسمبلی ڈاکٹرمائنم پلی روہت رائو نے کہا کہ ریاستی حکومت کے لئے ترقی اورعوامی فلاح دونوں یکساں اہمیت رکھتے ہیں اوریہ دو آنکھوں کے مانند ہیں۔ انہوں نے میدک شہرمیں واقع ایم ایل اے کیمپ دفترمیں حویلی گھنپور منڈل سے تعلق رکھنے والے مستحق عوام میں کلیانہ لکشمی اورشادی مبارک اسکیم کے تحت امدادی چیکس تقسیم کئے۔انہوں نے بتایا کہ ایک جانب مستحق عوام کوفلاحی اسکیمات فراہم کی جارہی ہیں تودوسری جانب ترقیاتی کاموں پربھی بھرپورتوجہ دی جارہی ہے اوربنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے مسلسل اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں راشن کارڈ کی فراہمی میں مشکلات پیش آتی تھیں تاہم موجودہ حکومت میں یہ عمل مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ڈبلیو اے سی آر اے خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لئے بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں جبکہ خواتین کے لئے مفت بس سہولت سے بھی ان کے اخراجات میں کمی آئی ہے۔

