جدید ٹرانسپورٹ سسٹم پوڈ ٹیکسی متعارف کروانے کی تیاری

تاثیر 26 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد، 26 فروری : حیدرآبادکے شہریوں کیلئے آمدورفت کی سہولیات کومزیدبہتر بنانے کے لیے حکومت ایک جدید ٹرانسپورٹ سسٹم پوڈ ٹیکسی متعارف کروانے کی تیاری کر رہی ہے۔ میٹرومسافروں کواسٹیشن سے ان کی منزل تک پہنچانے کے مسئلہ کوحل کرنے کے لیے پرسنل ریپڈٹرانزٹ(پی آرٹی) کے نام سے یہ نظام لایاجارہاہیجومیٹرواسٹیشنوں کوبراہ راست بڑے دفاتر،آئی ٹی ہب اوررہائشی علاقوں سے جوڑے گا۔ فی الوقت حیدرآباد میں روزانہ تقریباً پانچ لاکھ افرادمیٹروکااستعمال کرتے ہیں لیکن ان کواسٹیشن سے اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے بسوں اورآٹوکی عدم دستیابی،زیادہ کرائے اورٹریفک کے مسائل کاسامناکرناپڑتاہے۔ان مشکلات کے پیشِ نظرحکومت نے سڑکوں کے ٹریفک سے ہٹ کرایلیویٹیڈٹریکس پرچلنے والی پوڈ ٹیکسیوں کے منصوبہ کا فیصلہ کیا ہے۔پہلے مرحلہ میں یہ منصوبہ رائے درگم سے کوکٹ پلی،رائے درگم سے ہائی ٹیک سٹی،فینانشل ڈسٹرکٹ، نالج سٹی اورسکریٹریٹ کے قریبی علاقوں میں نافذکرنے پرغورکیاجارہاہے۔