ہولی رمضان کو لیکر سمری تھانہ میں امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد

تاثیر 28 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفیٰ)ہولی اور رمضان کے پیش نظر ہفتہ کو سمری تھانہ میں امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ جہاں تھانہ انچارج اروند کمار نے موجود لوگوں سے ہولی کے تہوار کو پرامن اور خوشگوار ماحول میں منانے کی اپیل کی تھانہ انچارج نے کہا کہ ہولی کے ساتھ ہی پاک مہینہ رمضان بھی چل رہا ہے، اس لیے رنگوں کا تہوار ہولی باہمی بھائی  چارے کے ساتھ منائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہولی میں ہنگامہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ڈی جے پر مکمل پابندی رہے گا اور اگر اس کے باوجود ڈی جے بجایا گیا تو اسے ضبط کر کے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شراب کے اسمگلروں اور نشے بازوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر معاشرے میں کچھ شرپسند عناصر ہوتے ہیں جن کا مقصد معاشرے کو گمراہ کرنا ہوتا ہے، اس لیے افواہوں پر دھیان نہ دیں اور فوری طور پر مقامی پولیس انتظامیہ کو اس کی اطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہولی میں ایسا کچھ نہ کریں جس سے دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔ ہم ہمیشہ آپ کے تعاون کے لیے تیار رہتے ہیں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ لوگوں کا جس طرح کا تعاون ملتا رہا ہے، اس کے ساتھ ہولی باہمی ہم آہنگی کے ماحول میں مکمل ہوگا۔ اس موقع پر گوپال پرساد سنہا، سابق ​​ضلع کونسل رکن کلیم الدین راہی، سابق ​​مکھیا امجد عباس، للن پاسوان، سوجیت رائے، رام بابو ساہ، انیل سنگھ، ارون داس، محمد شکیل، محمد اصغر وغیرہ موجود تھے