بہار حکومت کے فیصلے نے مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی

تاثیر 28 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 28 فروری :مغربی بنگال میں رواں سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ انتخابات سے عین قبل حکومت بہار کے ایک فیصلے نے بنگال کی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ دراصل بہار میں عوامی مقامات پر گوشت و مچھلی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ترنمول کانگریس نے اس فیصلہ پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ترنمول کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کے کھانے پینے کی پسند پر کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔ اگر بنگال میں بی جے پی کی حکومت بنی تو یہاں بھی گوشت و مچھلی کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دی جائے گی۔
ترنمول کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت پہلے مندر کے ا?س پاس کے بازار، پھر کھلے مقامات اور اب تعلیمی و مذہبی اداروں کے ساتھ ساتھ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں کے قریب گوشت و مچھلی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر رہی ہے۔ پارٹی نے واضح لفظوں میں کہا کہ ہم جو دیکھ رہے ہیں وہ گوشت و مچھلی کے استعمال پر ملک گیر پابندی ہے۔