سکونت خردمحلہ میں تراویح مکمل

تاثیر 05 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بہا شریف (محمد دانش)محلہ سکونت خرد بہار شریف نالندہ میں ماہ رمضان المبارک کے مقدس موقع پر ۱۴ روزہ تراویح بحسن خوبی مکمل ہوئی ، اس بابرکت عبادت کی امامت مفتی عبد اللہ قاسمی نے فرمائی، جنہوں نے خوش الحانی کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہوئے روحانی فضا قائم کی۔ تراویح کی تکمیل کے موقع پر امام صاحب نے تمام مصلیان کرام سے نماز کی پابندی اور قرآن کریم سے تعلق مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس تقریب میں محلہ پنچان کے صدر جناب نوشاد صاحب، سر پرست جناب ابرار عالم صاحب ، مسجد کے متولی جناب دانش اعظم صاحب نے اپنے تمام محبین سے خطاب کیا۔ جس میں تمام مصلیان کرام بھی شریک رہے۔محلہ سکونت خرد کے نو جوانان ملت نے ختم تراویح کے موقع سے امام صاحب کو ایک موٹر سائکل اور مؤذن صاحب کو ایک سائکل ہدیہ میں دیکر ان کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ جناب امام صاحب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حفاظ کرام کا اس طرح سے حوصلہ افزائی ضرور ہونی چاہیے اور یہ بھی کہا کہ پورے ماہ تراویح کا اہتمام کریں ابھی ایک سنت کو مکمل کیا ہے ابھی ایک سنت باقی ہے۔