تاثیر 06 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کھونٹی، 6 مارچ: ضلع میں بچوں کی چوری کی افواہ نے ایک بار پھر خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ رنیا تھانہ علاقے کے تحت سودے گاؤں میں جمعرات کی دیر شام گاؤں والوں نے ایک نوجوان کو بچہ چوری کرنے کے شبہ میں پکڑا لیاور اس کی بے دردی سے پٹائی کر دی ۔ مشتعل گاؤں والوں نے نوجوان کو درخت سے باندھ دیا اور کافی دیر تک اس کے ساتھ مارپیٹ کرتے رہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور نوجوان کو ہجوم سے چھڑا کر تھانے لے آئی۔ اس سلسلے میں رنیا تھانہ انچارج شیامل کمبھاکر نے جمعہ کو بتایا کہ جمعرات کی شام دیر گئے ایک نوجوان کو ایک چھوٹے بچے کے ساتھ سودے گاؤں کے قریب دریائے کوئل کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس دوران کچھ دیہی باشندو کو شک ہوا اور انہوں نے شور مچا دیا کہ کوئی شخص بچے کو بہلا کر لے جا رہا ہے۔دیکھتے ہی دیکھتے بچے کے چوری کی افواہ تیزی سے گاؤں میں پھیل گئی اوربڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے ۔
مشتعل ہجوم نے نوجوان کو بچے کے ساتھ پکڑ لیا اور بغیر کسی تصدیق کے اسے مارنا شروع کر دیا۔ انہوں نے اسے قریبی درخت سے باندھ کر لاٹھیوں سے مارا۔ واقعہ کے دوران وہاں موجود کچھ خواتین نے بھی نوجوان پر حملہ بھی کیا۔ نوجوان اپنا دفاع کرتا رہا اور بچہ چوری کے الزام کی تردید کرتا رہا لیکن ہجوم نے ایک نہ سنی۔

