ایران کے خلاف جنگ کاخاتمہ نیتن یاہو کے ساتھ مشاورت کے بعد ہوگا

تاثیر 09 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن،09مارچ:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا فیصلہ ’مشترکہ‘ ہو گا اور یہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے اتوار کے روز “ٹائمز آف اسرائیل” اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا “میرا خیال ہے کہ یہ فیصلہ کسی حد تک مشترک ہے … ہم بات چیت کر رہے ہیں اور میں مناسب وقت پر فیصلہ کروں گا، لیکن ہر چیز کو مدنظر رکھا جائے گا۔” انہوں نے اشارہ کیا کہ نیتن یاہو کا کردار مشاورت تک ہوگا، جبکہ حتمی فیصلہ امریکی صدر کا ہی ہوگا۔
امریکی صدر نے اس امکان پر بھی تبصرہ کیا کہ اگر امریکہ اپنے حملے روکنے کا فیصلہ کر لے تو کیا اسرائیل ایران کے خلاف جنگ جاری رکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا “میرا نہیں خیال کہ اس کی ضرورت پڑے گی۔ٹرمپ نے جنگ کے لیے کسی مخصوص ٹائم فریم کے عزم سے بچنے کی کوشش کی، تاہم وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے جمعے کو کہا تھا کہ واشنگٹن توقع کرتا ہے کہ یہ جنگ چار سے چھ ہفتوں تک جاری رہے گی۔