وزیر صحت سکینہ ایتو نے جموں و کشمیر میں طبی نظام کا جائزہ لیا

تاثیر 09 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 09 مارچ :وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ ایتو نے پیر کے روز حکام کو ہدایت دی کہ سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے نظام میں سخت معیار کی جانچ اور مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایات جموں و کشمیر میڈیکل سپلائیز کارپوریشن لمیٹڈ (جے کے ایم ایس سی ایل) کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لینے کے دوران دیں۔سول سکرٹریٹ جموں میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ادویات اور طبی آلات کی خریداری اور سپلائی کے عمل میں شفافیت، جوابدہی اور معیار کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے کیونکہ مریضوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے کے ایم ایس سی ایل عوامی صحت کے نظام میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور سرکاری صحت اداروں میں ادویات، سرجیکل سامان اور طبی آلات کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانا اس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ معیار یا کارکردگی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ اس سے مریضوں کی سلامتی اور صحت کے نظام کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔