صدرجمہوریہ مرمو، امرتانندمئی ماں اور ویریندر ہیگڑے ورش پرتیپدا پر رام مندر کی تقریب میں شرکت کریں گے

تاثیر 11 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 11 مارچ : صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، امرتانندمئی ماں، اور بھارتیہ جین دھرم استھل مندر کے مذہبی سربراہ وریندر ہیگڑے 19 مارچ کو ایودھیا کے شری رام جنم بھومی میں ورش پرتیپدا کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر، صدرجمہوریہ رام جنم بھومی کی دوسری منزل میں شری رام ینتر کی تنصیب کریں گی۔
ورش پرتیپدا کے دن منعقد ہونے والی تقریب میں شری رام جنم بھومی تیرتھ کھیتر ٹرسٹ کے صدر مہنت نرتیہ گوپال داس مہاراج، جگدگورو شنکراچاریہ واسودیوانند سرسوتی، جگدگرو مدھواچاریہ وشواپرسنا تیرتھ، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ستکاریہ واہ دتاترے ہوسبالے، اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ ٹرسٹ کے تمام عہدیدار موجود رہیں گے۔