سپریم کورٹ نے 13 سال سے بستر پر پڑے غازی آباد کے ایک نوجوان کومرضی کی موت کی اجازت دی

تاثیر 11 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 11 مارچ : سپریم کورٹ نے آج ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے تقریباً 13 سال سے بے ہوشی کی حالت میں بستر پر پڑے رہنے کے لئے مجبور غازی آباد کے ہریش رانا کو مرضی کی موت کی اجازت دے دی ۔ جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی بنچ نے 100 فیصد معذوری کے شکار ہریش رانا کے علاج سے دستبردار ہونے کی اجازت دے دی۔
سپریم کورٹ نے ایمس کو ہدایت دی کہ مریض کوپیلیئٹو کیئرمیں داخل کیا جائے تاکہ مریض کے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے طبی علاج کو مناسب طریقے سے ہٹایا جا سکے۔ سپریم کورٹ نے مرضی کی موت پر ایک جامع قانون کی سفارش بھی کی ہے ۔ دراصل ، اپنے 32سالہ بیٹے کے ٹھیک ہونے کی امید چھوڑ چکے ہریش کے والدین نے ہی اس کے لئے مرضی کی موت کی درخواست کی تھی۔ اس طریقہ کار میں آرٹیفیشیل لائف سپورٹ کو ہٹاکر اسے مرنے دیا جاتا ہے ۔