وزیر اعلیٰ نے سمریدھی یاترا کے دوران ارریہ ضلع کو 546 کروڑ روپے کا تحفہ دیا

تاثیر 11 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 11مارچ :۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج سمریدھی یاترا کے دوران ارریہ ضلع میں مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے افسران سے پرگتی یاترا کے دوران کیے گئے اعلانات پر عمل درآمد کے بارے میں معلومات حاصل کی اور کام کو تیزی سے مکمل کر نے کی ہدایت دی۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے ارریہ کے نئے پولیس اسٹیشن میں واقع ارریہ پولیس لائن میں رہائشی اور غیر رہائشی عمارتوں کی برقی کاری سمیت تعمیراتی کام کے نام کی تختلی کی نقاب کشائی کر کے افتتاح کیا۔ ساتھ ہی پنڈال سے ریموٹ کے ذریعے تختی کی نقاب کشائی کرتے ہوئے انہوں نے ارریہ ضلع کے لیے 157 کروڑ کے 60 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ منعقد پروگرام کے مقام سے ریمورٹ کے توسط سے نام کی تختی کی نقاب کشائی کر کے ارریہ ضلع کے لیے 157 کرروڑ روپے کی لاگت سے 60 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور 331 کروڑ کی لاگت سے 6 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور 58 کروڑ کی لاگت سے 2 منصوبوں کیے کام کی شروعات کی۔ وزیر اعلیٰ نے ارریہ ضلع میں پرگتی یاترا سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کی پیش رفت کے بارے میں حکام سے دریافت کیا۔ اس کے تحت ارریہ -کرسا کاٹا، کواڑی -سکٹی روڈ کی تعمیرکا کام ، بیرگاچھی سے بنگلہ کول سڑک کے 17 ویں کلومیٹرمیں ایک اعلیٰ سطحی آر سی سی پل اور اپروچ روڈ کی تعمیرکا کام، فاربس گنج – بتھناہا اسٹیشن کے درمیان کٹیہار- جوگبنی ریلوے لائن پر سبھاش چوک کے قریب روڈ اووربریج کی تعمیر شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ان پرجیکٹوں کو تیزی سے مکمل کر نے کی ہدایت دی۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے کوسی دودھ پروجیکٹ کمپلیکس میں دودھ شکتی سینٹر ارریہ کا نام کی تختی کی نقاب کشائی کر کے افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے پنڈال میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے اسٹالوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے کوسی ڈیری پروجیکٹ کے تحت ارریہ سنٹر کی مضبوطی اور تزئین و آرائش کی اسکیم کے تحت دودھ فراہم کرنے والوں اور استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ کوآپریٹو سوسائٹیوں سے مستفید ہونے والوں نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ہم خاص طور پر خواتین کو بہت فائدہ ہو رہا ہے، اس کمیٹی سے وابستہ افراد بھی اس سے مستفید ہو رہے ہیں اور دودھ تیار کرنے والے بھی اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے وہاں لگائے گئے سودھا کی مختلف مصنوعات کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ایگریکلچر میکانائزیشن میلے کا ریبن کاٹ کرافتتاح کیا۔ ساتھ ہی وہاں آشا ورکروں، آنگن واڑی ورکروں، اولڈ ایج پنشن اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں، سائیکل اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے والی طالبات، اکشر آنچل اسکیم کے مستفیدین اور اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم کے مستفیدین سے بھی بات چیت کی۔ مستفدین نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “آپ نے سب کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے، ہم سب آپ کی اسکیموں سے مستفید ہوئے اور زندگی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔” وہاں موجود جیویکا دیدیوں نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہم سب خواتین کو شناخت دی ہے۔ آپ نے ہم سب خواتین کو بااختیار بنایا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جیویکا دیوں کے تعاون سے 6,364 سیلف ہیلپ گروپس کو 239 کروڑ روپے کا علامتی چیک پیش کیا۔ انہوں نے نامیاتی کاشتکاری کے آلات کے لیے گرانٹ کے لیے ایک علامتی چیک بھی پیش کیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ دیہی ہائوسنگ اسکیم کے استفادہ کنندگان کو چابیاں بھی دیں، کسانوں کو کے سی سی لون، وزیر اعلیٰ اسکالرشپ اسکیم کے استفادہ کنندگان کو بیٹری سے چلنے والی ٹرائی سائیکلیں، انٹر کاسٹ شادی اسکیم کے استفادہ کنندگان، اور معذور افراد کو۔