تاثیر 12 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ہوڑہ، 12/ مارچ (خورشید جمال) مولانا ابوالکلام آزاد میموریل سوسائٹی، قاضی پاڑہ ہوڑہ کی جانب سے بدھ 11 مارچ 2026 مطابق 20 رمضان المبارک کو شیب پور پبلک لائبریری میں صبح 11 بجے غرباء، مساکین اور ضرورت مندوں میں افطار کٹس اور کپڑے تقسیم کرنے کے لئے ایک باوقار پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف مذاہب کے رہنماؤں اور سماجی و سیاسی شخصیات کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب بھی رکھی گئی جس کے ذریعے قومی یکجہتی کا پیغام دیا گیا۔
پروگرام کی صدارت محمد اشفاق نے کی جبکہ نظامت کے فرائض خورشید جمال نے انجام دیے۔ تقریب میں تقریباً سو سے زائد مرد و خواتین میں افطار کٹس اور کپڑے تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر بشپ ڈاکٹر شری کانت داس، رابعہ خان (فاؤنڈر آمنہ فاؤنڈیشن)، سابق فٹبالر پردیپ تلکدار (شان محمڈن)، سابق ڈبلیو بی سی ایس افسر عبدالمتین، سوشوبھن چٹرجی (بوبل دا)، چندن گنکولی، ارونموئے کرار، دیباشس آرڈو، لال موہن پال، گرو چرن سنگھ سرل اور محمد جاوید رضا سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔ مقررین نے بچہ بھائی (محمد مصبا الہدی)، محمد اشفاق اور پپو آزاد (مصباالسلام) کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔
آخر میں صدرِ محفل محمد اشفاق نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ اس پروگرام کو مزید بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ پروگرام کی کامیابی میں بچہ بھائی، پپو آزاد، محمد اشفاق، ضیاءالدین خان (سونو)، آصف اقبال، محمد سعید، انور حسین (راجا)، خورشید انصاری (گڈو)، ارشد کاظمی (نوشین) اور دیبانجن چودھری وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔

