ڈیف کرکٹ میں دوسرے دن بھی چوکوں اور چھکوں کی بھرمار۔ نارتھ زون اور ویسٹ زون کا غلبہ۔

تاثیر 13 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

اندور، 13 مارچ: جمعہ کو انڈین ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی سی اے) کی 7ویں ایک روزہ قومی زونل کرکٹ چیمپئن شپ 2026 کے دوسرے دن جوش و خروش عروج پر تھا۔ ایمرلڈ ہائٹس انٹرنیشنل اسکول میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس دے کر شائقین کا دل جیتنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس چیمپئن شپ میں کیمپس کے چار گراو¿نڈز پر دن بھر میچ کھیلے گئے، جہاں کھلاڑیوں کا جوش و خروش اور ٹیلنٹ صاف نظر آرہا تھا۔

دوسرے دن کے میچوں میں نارتھ زون اور ویسٹ زون کی ٹیموں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے سب کی توجہ حاصل کی۔ دونوں ٹیموں نے متاثر کن فتوحات حاصل کر کے ٹورنامنٹ ٹائٹل پر اپنا دعویٰ مضبوط کیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔