اے ایم یو کی دو ریسرچ اسکالرز کو بین الاقوامی کانفرنس میں ایوارڈ سے نوازا گیا

تاثیر 16 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

علی گڑھ، 16 مارچ :علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کی دو ریسرچ اسکالرز کو ڈاکٹر ہری سنگھ گوڑ یونیورسٹی، ساگر میں رائل سوسائٹی آف کیمسٹری (آر ایس سی) کے اشتراک سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔مس فرح ناز کوبیسٹ اورل پرزنٹیشن کے لیے سوم انعام اور مس شویتا سنگھ کوبیسٹ پوسٹر پرزنٹیشن کے لیے سوم انعام پیش کیا گیا۔ دونوں اسکالرز ڈاکٹر انامیکا گپتا،ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ کیمسٹری کی نگرانی میں تحقیق کر رہی ہیں۔صدر شعبہ پروفیسر زیبا این صدیقی نے دونوں اسکالرز اور ان کی سپروائزر کو اس دستیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان کی آئندہ تحقیقی سرگرمیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔