اندورآتشزدگی میں بہار کے کشن گنج کے رہنے والے 6لوگوں کی زندہ جل کر موت

تاثیر 18 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کشن گنج، 18 مارچ:بہار میں کشن گنج ضلع کے 06 لوگوں کی مدھیہ پردیش کے اندور میں بدھ کی صبح آگ لگنے سے زندہ جل کر موت ہوگئی، جب کہ تین دیگر شدید جھلس گئے۔ زخمیوں کا مقامی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق واقعہ اندور کے بنگالی اسکوائر کے قریب واقع گریٹر برجیشوری کالونی میں صبح 4 بجے کے قریب پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک گھر کے باہر چارج ہونے والی الیکٹرک کار میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی۔ آگ تیزی سے پھیل گئی اور تین منزلہ مکان کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ لگنے کے بعد اندر رکھے ہوئے گیس سلنڈروں سے زور دار دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوا جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ دھماکوں کی شدت اتنی تھی کہ مکان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ واقعے کے وقت سبھی لوگ سو رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ فرار ہونے میں کامیاب نہیں ہوپائے۔