مغربی ایشیا کے بحران پر حکومت کا موقف ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے: کانگریس

تاثیر 23 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 23 مارچ : کانگریس نے مغربی ایشیا بحران پر حکومت کے موقف کو کمزور اور غیر مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آج پارلیمنٹ میں مغربی ایشیا کے مسئلے پر خطاب کر رہے ہیں، لیکن اگر حکومت کی خارجہ پالیسی مضبوط ہوتی تو ہندوستان کو ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کبھی بھی ہندوستان کو کسی ایک فریق کا ساتھ دینے کی وکالت نہیں کرتی ہے، بلکہ حکومت کو اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظام پر عمل کرتے ہوئے واضح اور متوازن موقف اپنانا چاہیے۔

کھیڑا نے الزام لگایا کہ حکومت نے اس بحران پر کوئی واضح موقف اختیار نہیں کیا۔ اگر اصول پر مبنی نظام پر عمل کیا جاتا تو بھارت کھلے عام اس جنگ کو غیر قانونی قرار دے سکتا تھا لیکن وزیر اعظم میں ایسا کرنے کی ہمت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ سننے میں آرہا ہے کہ حکومت 14.2 کلو گرام کے ایل پی جی سلنڈر میں صرف 10 کلو گرام گیس فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو ملک سنگین بحران سے دوچار ہے۔ حکومت کو اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔