تاثیر 27 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور (منہاج عالم)ضلع سپلائی آفیسر جناب سدھیر کمار نے ایل پی جی گیس کی سپلائی کے حوالے سے بتایا کہ بھاگلپور ضلع میں تمام صارفین کو ہوم ڈیلیوری کے ذریعے گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ گیس کمپنیوں کی جانب سے مسلسل سپلائی کی وجہ سے اب ‘بیک لاگ’ (التوا) نہ کے برابر رہ گیا ہے۔ 25 مارچ 2026 کو ضلع کے 12,800 صارفین کو ان کے گھروں تک گیس پہنچائی گئی۔ صارفینوں کو کسی بھی طرح کی پریشانی نہ ہو ضلع انتظامیہ اس کے لیے مستید برابر گیس ایجنسیوں
کے مالکان کے ساتھ میٹنگ ضلع انتظامیہ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ضلع میں فی الوقت کل 58 ایل پی جی گیس ایجنسیاں کام کر رہی ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے: 33 انڈین ائل کارپوریشن 16 ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لیمٹڈ ایجنسی : 09 بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمٹڈ ایجنسی ۔ضلع انتظامیہ گیس کی تقسیم کے عمل پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ صارفین کو کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ضلع انتظامیہ کے مطابق اب کنٹرول روم میں موصول ہونے والی شکایات کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ صارفین کی سہولت کے لیے ضلع کنٹرول روم 24/7 فعال ہے۔ اگر آپ کو گیس کی فراہمی سے متعلق کوئی شکایت یا مسئلہ ہو، تو آپ دیئے گئے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں: 0641-2402871

