تاثیر 27 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،27مارچ:ایران کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے امریکی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی دباو¿ جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا ہے کہ ایران معاہدے کے لیے گڑگڑا رہا ہے۔امریکی مندوب سٹیو وٹکوف نے رابطوں کے راستے اور ایک معاہدے تک پہنچنے کے امکان سے وابستہ کوششوں کے بارے میں بات کی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے ایران کی صلاحیتوں پر غیر معمولی طاقت سے ضرب لگائی ہے اور ایرانی میزائل، ڈرون اڈوں اور بحری جہازوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے اور ایرانی بحری قوت کو مکمل طور پر ختم کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے ایران کے بہت سے ڈرون اور میزائل کارخانے تباہ کر دیے ہیں۔ میزائل تیار کرنے کی صلاحیتوں کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں اپنے ٹائم ٹیبل سے بہت آگے ہیں۔

