تاثیر 27 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی /آگرہ، 27مارچ:نئی دہلی: حضرت سلیم چشتی فاونڈیشن کے زیر اہتمام حضرت شیخ سلیم چشتی کے 456 عرس کے موقع پر درگاہ فتح پور سیکری،آگرہ میں رنگ صوفیانہ ”پروگرام کے موقع پر عظیم الشان آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں فتح پور سیکری کے رکن پارلیمنٹ جناب راج کمارچاہر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر انھوں نے گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو خاص طور پر تعلیم پر توجہ دینے پر زور دیا۔انھوں نے کہا کہ حضرت شیخ سلیم چشتی ? کی درگاہ سے ہمیشہ امن و بھائی چارہ کا پیغام ملتا ہے جسے آج کے وقت میں عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
تقریبات کی صدارت درگاہ کے سجادہ نشین پیر زادہ ارشد فریدی چشتی نے کی۔ انھوں نے کہا کہ رنگ صوفیانہ کا مقصد چشتی صوفیانہ کلام کی خصوصیت اخوب حب الوطنی عام کرنا ہے، ہندوستان کی سرزمین پر چشتیہ سلسلہ کے بزرگ موسیقی سے عشق الہی کو فروغ دیتے آئے ہیں حضرت شیخ سلیم چشتی قد س سرہ کی درگاہ دنیا بھر میں محبت اور صوفیانہ تعلیم کے لیے مشہور ہے اسی پیغام کو ایک نئے ذوق اور جوش کے ساتھ رنگ صوفیانہ میں روحانی تازگی اور عشق حقیقی کے جزبہ کو تحریک دینے کے لیے منعقد کیا گیا۔

