تاثیر 28 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں، 28 مارچ :ڈوڈہ پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے ایک معاملے کو محض چھ گھنٹوں کے اندر حل کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی بھی برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح محمد اشرف سکنہ ڈوڈہ نے پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں ایک تحریری شکایت درج کروائی، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی رائل انفیلڈ موٹر سائیکل کو 27 مارچ کی شام موچھان مدرسہ، ڈوڈہ سے چوری کر لیا گیا ہے۔
شکایت موصول ہوتے ہی پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں ایف آئی آر نمبر 69/2026 زیر دفعہ 303(2) بی این ایس کے تحت درج کی گئی۔ ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا کی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ڈوڈہ کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔تحقیقات کے دوران پولیس ٹیم نے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے محض 6 گھنٹوں کے اندر مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

