تاثیر 31 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
چھپرہ(نقیب احمد)
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن، نئی دہلی نے ضلع کے نگرہ بلاک واقع اتکرمیت مدھیہ ودیالیہ لوہا چھپرہ پر ایک ڈاکومنٹری فلم بنایا ہے۔این آئی ای پی اے کے نیشنل سینٹر فار اسکول لیڈرشپ نے ریاست کے چنندہ اسکولوں میں سے6مذکورہ اسکول کو لیڈرشپ اکیڈمی کے طور پر منتخب کیا ہے۔اس پروگرام کے تحت اسکول کو ایک جدید پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے جس کا نام اڑان کلب ہے۔اڑان کلب مفت سینیٹری پیڈز کے ساتھ ساتھ طالبات کو ماہواری کی حفظان صحت اور غذائیت کے بارے میں خصوصی معلومات فراہم کرتا ہے۔ڈاکومنٹری فلم کی تعمیر اور ہدایت کاری محکمہ تعلیم کے لیکچرار اور معروف دستاویزی فلم ڈائریکٹر و ایکٹر ڈاکٹر جینندر دوست کررہے ہیں۔فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر ڈاکٹر جینیندر دوست نے بتایا کہ دستاویزی فلم اڑان میں جدت کے مختلف پہلوؤں کی نمائش کی جائے گی۔ اسکول لیڈرشپ اکیڈمی پروگرام کے تحت ہندوستان کی تمام ریاستوں سے اختراعی اسکولوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔اس سال بہار سے چار اسکولوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔جن میں اتکرمیت مدھیہ ودیالیہ، لوہا چھپرہ شامل ہے۔اس فلم کو بنانے کی رہنمائی ایس سی ای آر ٹی، پٹنہ کی شعبہ انچارج ویبھا رانی اور ویشالی کی ڈائیٹ لیکچرار ڈاکٹر شالینی پرساد نے مربوط کیا ہے۔فلم کی سینماٹوگرافی راہل آرین نے اور ساؤنڈ ریکارڈنگ راج کمار نے کی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نشانت کرن نے نیشنل سینٹر فار اسکول لیڈرشپ کے تحت سارن کے اسکول کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کیا اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر وجیندر کمار وجے سمیت پورے اسکول عملہ بشمول اساتذہ انیتا کماری،سنیہاپریہ،ساگر سنگھ چوہان،پرمود کمار،مکیش کمار،گایتری کمار،انکت کمار وغیرہ کو مبارکباد دی۔

