امارت شرعیہ میں دعائیہ مجلس کا اہتمام

تاثیر 31 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

           پھلواری شریف(پریس ریلیز 30؍مارچ 2026) ریاست بہار کے ایک باوقار عالم دین اور مدرسہ اسلامیہ اشرف العلوم ثوربازار ضلع سہرسہ کے بانی ومہتمم حضرت مولانا محمد یوسف صاحب ؒ 30؍مارچ 2026 کی شب دل کادورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے انا للہ وانا الیہ راجعون ، دوسری اہم علمی شخصیت جناب غفران احمد صاحب بھاگل پور نیز ڈاکٹر وارث کمال صاحب کے برادر اور ضلع گڈا کی اہم شخصیت جناب پروفیسر محمد گوہر صاحب سابق پرنسپل شیخ پورہ کالج اور جناب علی احمد صاحب باؤلی محلہ پھلواری شریف ودیگردینی وملی شخصیات کی سانحات ارتحال پر امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ میں اجتماعی طور پر دعاء مغفرت کا اہتمام کیاگیا اور جو اصحاب صاحب فراش ہیں بالخصوص حضرت مولانا ابوالخیر جبرئیل صاحب ویشالی کے لیے دعاء صحت کی کی گئی ، ان کی علمی وفکری صالحیت کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے سایہ ٔ شفقت اور درازی عمر نیز جن لوگوں نے داغ مفارقت دے دی ان مرحومین کی گوناگوں خوبیوں اور کمالات کا تذکرہ کیا اوران کے لیے بلندی درجات کی دعاء فرمائی ۔جبکہ اس سے قبل ناظم امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ جھارکھنڈ ومغربی بنگال حضرت مولانا مفتی محمد سعیدالرحمن قاسمی صاحب نے ایک وفد کے ساتھ ان کے گھر پہونچ کرعیادت کی ۔

 امارت شرعیہ کے نائب ناظم جناب مولانا مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی صاحب نے اجتماعی طور پر دعاء کرائی، شرکاء مجلس نے آمین کہا۔ دراصل رمضان المبارک کی تعطیل کے بعد 10؍شوال المکرم کو مکمل طور پر تمام دفاتر کھل گئے ، ذمہ داراصحاب وکارکنان سبھی حضرات دفتر حاضر ہوئے ،پہلے سے ایک دوسرے کو عیدکی مبارکباد دی ، اس کے بعد دعاء مغفرت وصحت کی خصوصی مجلس منعقد ہوئی ، جن لوگوں نے دعاء کرنے کی درخواست کی تھی سبھوں نے ایسے مخلصین ومحبین کے لیے دعائیں کیں ، اورادارہ کی ترقی واستحکام کے ساتھ امیر شریعت مفکر ملت حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ لعالی کی مثالی قیادت وسیادت میں امارت شرعیہ کو مزید قوت پہونچانے کا عزم کیا اوردعائیں کیں۔