تاثیر 31 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ: گزشتہ روزڈاکٹر خالد حسین کلینک، ایگزیبیشن روڈ پر ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سو سے زائد افراد نے شرکت کی اور طبی سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔یہ کیمپ معروف معالج ڈاکٹر خالد حسین کی جانب سے میڈیورسل اسپتال کلینک کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ کیمپ میں مختلف امراض کے مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور انہیں ضروری طبی مشورے بھی فراہم کیے گئے۔منتظمین کے مطابق کیمپ کا مقصد عوام کو معیاری طبی خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنا تھا۔ شرکاء نے اس اقدام کو بے حد سراہا اور اس طرح کے مزید کیمپوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر خالد حسین نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اس طرح کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے۔

