شمالی ریلوے نے اضافی ٹرین کے چکر چلانے کا اعلان کیا

تاثیر 3 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں، 03 اپریل : شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران عقیدت مندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر نئی دہلی اور شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا کے درمیان خصوصی ٹرین کے 40 اضافی چکر چلانے کا اعلان کیا ہے۔ سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر اُچت سنگھل کے مطابق، ٹرین کی غیر معمولی مقبولیت اور گزشتہ چکروں میں سو فیصد بکنگ کے باعث اس سروس کو 15 اپریل سے 16 جولائی تک جاری رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرین نمبر 04081 نئی دہلی سے کٹرا کے لیے 15 اپریل سے 15 جولائی تک 40 چکر لگائے گی، جبکہ ٹرین نمبر 04082 کٹرا سے نئی دہلی کے لیے 16 اپریل سے 16 جولائی تک 40 اضافی چکر مکمل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ خصوصی ٹرین عقیدت مندوں، سیاحوں اور درمیان کے اسٹیشنوں سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ایک سستا اور سہل ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔