تاثیر 4 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سوپول (محمد ابوالمحاسن (تروینی گنج بلاک کے جدیا پنچایت کی سابق مکھیا ریحانہ خاتون (زوجہ محمد یونس رحمانی ) کا جمعہ کی شام اچانک انتقال ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ گزشتہ چند مہینوں سے علیل تھیں۔ ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی پورے بلاک اور آس پاس کے علاقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی مرحومہ ریحانہ خاتون سن 2006 سے2011 تک جد یا پنچایت کی مکھیا رہیں۔ اپنے دورِ کار میں انہوں نے کئی ترقیاتی کام انجام دیے، جس کے باعث وہ ایک باصلاحیت، فعال اور مقبول عوامی نمائندہ کے طور پر جانی جاتی تھیں۔ آج بھی علاقے کے لوگ ان کی خدمات کو یاد کر کے خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں ان کے شوہر محمد یونس رحمانی جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے سینئر لیڈر ہیں۔ ریحانہ خاتون کا انتقال سماجی اور سیاسی میدان کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا جا رہا ہے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرنے والوں میں رکنِ اسمبلی کے نمائندہ سکندر سردار، جے ڈی یو لیڈر سنجے اگروال، پرمود سنگھ، منگل سنگھ، رام چندر پودار، انیل مہتا، شیبو یادو، بیرن شاہ، مکھیا راجیش یادو اور راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر سنتوش سردار سمیت ہزاروں دیہاتی شامل ہیں۔ سبھی نے ان کے گھر پہنچ کر خراجِ عقیدت پیش کیا اور غمزدہ اہلِ خانہ کو صبر و تسلی دی۔

