وزیر اعلیٰ سے سال 2024 بیچ کے بہار کیڈر کے انڈین فاریسٹ سروس کے ٹرینی افسران نے ملاقات کی

تاثیر 4 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

 پٹنہ، 4 اپریل: وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ایک انے مارگ واقع ’’ سنکلپ سبھاگار‘ میں آج بہار کیڈر 2024 بیچ کے چار انڈین فاریسٹ سروس ٹرینی افسران، ہمانشو دویدی، پرنس کمار سنگھ، رویندر کمار ورما اور یوگیش بورکر نے ملاقات کی۔ ٹرینی افسران سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا، “آپ سب نے اپنے تجربات شیئر کیے۔ آپ فی الحال تربیتی دور سے گزر رہے ہیں اور اس کے بعد آپ سب کو تعینات کیا جائے گا۔ بہار میں گرین کور پہلے صرف 9 فیصد تھا۔ ریاستی حکومت نے اپنی کوششوں سے اسے بڑھا کر 17 فیصد کر دیا ہے۔ تمام افسران کو گرین کور کو بڑھانے میں حصہ لینا چاہیے۔” انہوں نے کہا کہ بہار میں گزشتہ کئی برسوں سے بارش کم ہو رہی ہے، اس لیے مستقبل میں زمینی پانی کی سطح کو متوازن رکھنے کے لیے پانی کے تحفظ پر زور دینے کی ضرورت ہے۔ شہروں میں بڑھتی ہوئی آلودگی کو کم کرنے کے لیے لوگوں میں بیداری پھیلانا ضروری ہے۔ آپ سب کو حساسیت، ایمانداری، نظم و ضبط اور پوری لگن سے کام کرتے ہوئے ریاست اور ملک کی ترقی میں اپناکردار ادا کرنا چاہئے۔ میں آپ کے روشن مستقبل کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔اس موقع پر آبی وسائل کے وزیر وجے کمار چودھری، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، محکمہ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے ایڈیشنل چیف سکریٹری آنند کشور، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری انوپم کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری کمار روی، وزیر اعلیٰ کے خصوصی افسر گوپال سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ اور وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری بھی موجود تھے۔ہندوستھان سماچار