اساتذہ کو ایف آئی آر سے رہا نہ کیے جانے پر ایسوسی ایشن برہم

تاثیر 5 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ(نقیب احمد)
سارن ڈسٹرکٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے سنگھ بھون میں ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ میں 844 اساتذہ کے خلاف درج ایف آئی آر واپس نہ لینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ونود کمار یادو نے بتایا کہ یونین نے 2020 میں ثانوی امتحانات پرچہ جانچ کا بائیکاٹ کیا تھا تاکہ مختلف مطالبات پر دباؤ ڈالا جا سکے۔ جس پر تادیبی کارروائی کے نام پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اساتذہ پر ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ ایسوسی ایشن کے سکریٹری ودیا ساگر ودیارتھی نے بتایا کہ یونین نے ڈی ایم سے ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔ جس پر انہوں نے ڈی ای او کو کاروائی کی اجازت دی تھی۔ ڈی ایم کے احکامات کے بعد ایسوسی ایشن نے تقریباً 200 صفحات پر مشتمل ریکارڈ دو سال قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر میں جمع کرایا تھا۔ جسے ڈی ایم کو بھجوایا جانا تھا۔ تاہم اتنا وقت گزرنے کے باوجود ڈی ای او نے ڈی ایم کے دفتر کو ریکارڈ نہیں بھیجا ہے۔ نتیجتاً ایف آئی آر واپس نہیں لی جا سکی ہیں۔ جس سے اساتذہ پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن اب اس معاملے کو سنجیدگی سے لے گا اور اگر ضرورت پڑی تو احتجاج بھی کیا جائے گا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بشمول اساتذہ، بلاک اور سب ڈویژن سیکرٹریز اور صدور کی حاضری ماہانہ و کوارٹر میٹنگ لازمی ہے۔ مسلسل تین میٹنگ سے غیر حاضر رہنے والے ممبران یا عہدیداران کو منسوخ کر ان کی جگہ دوسرے لوگ لیے جائیں گے۔ میٹنگ میں ممبر شپ مہم، پراچیہ پربھا کی تقسیم اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ موقع پر جوائنٹ سکریٹری کم میڈیا انچارج ڈاکٹر ظفر حسین، پرکاش کمار سنگھ، صدر سب ڈویژن صدر رئیس الاحرار خان، پریم پرکاش کمار، سنجے کمار سنگھ، سویتا یادو، اور شیلیندر کمار وغیرہ موجود تھے۔