تاثیر 5 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ہاتھرس ، 5 اپریل: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے اتوار کو کہا کہ حکومت کو اتر پردیش میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا چاہئے۔ اگر وہ روزگار نہیں دے سکتا تو اسے 10,000 روپے ماہانہ بے روزگاری الاو¿نس دینا چاہیے۔
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ کا روزگار مارچ آگرہ-علی گڑھ قومی شاہراہ سے ہوتے ہوئے اتوار کو سادآباد پہنچا۔ گرسوتی سمیت کئی گاو¿ں میں ’آپ‘ لیڈروں کا خیرمقدم کیا گیا۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایم پی سنجے سنگھ نے نوجوانوں کی بے روزگاری، کنٹراکٹ ورکرس کی ریگولرائزیشن اور کسانوں کے مسائل پر روشنی ڈالی۔سنجے سنگھ نے کہا کہ مارچ کا بنیادی مقصد نوجوانوں کے لیے روزگار کی مانگ کو اٹھانا ہے۔ ریاست میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بے روزگار ہے، اور انہیں روزگار کی تلاش میں لاٹھی چارج اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے بصورت دیگر انہیں 10,000 روپے ماہانہ بے روزگاری الاو¿نس دیا جائے۔

