تاثیر 5 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں، 05 اپریل : ضلع سانبہ کے ایک گاؤں میں تین مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع کے بعد اتوار کو سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق دروئی علاقے کے بدھ کھڈ گاؤں کے ایک مقامی شخص نے رات کے وقت تین نامعلوم افراد کو ایک خشک نالے کے ساتھ چلتے ہوئے دیکھا، جن میں سے ایک کے پاس بھاری بیگ تھا۔ اطلاع دینے والے شخص نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ افراد دہشت گرد ہو سکتے ہیں، اگرچہ ان کے پاس کوئی ہتھیار نظر نہیں آیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی)، فوج اور نیم فوجی دستوں نے مشترکہ طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی۔حکام کے مطابق گاؤں اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے، تاہم تاحال مشتبہ افراد کے ساتھ کوئی سامنا نہیں ہوا ہے۔

