تاثیر 7 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 07 اپریل: مدھیہ پردیش کے بھوپال، اندور، اجین اور نرمدا پورم ڈویڑن میں منیمم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) پر گیہوں کی خریداری ا?ئندہ 10 اپریل سے شروع ہوگی۔ اس کے لیے ا?ج منگل سے سلاٹ بکنگ شروع ہو رہی ہے۔ رجسٹرڈ کسان اپنی گیہوں کی پیداوار امدادی قیمت پر فروخت کرنے کے لیے اب اپنا سلاٹ بک کر سکتے ہیں۔
محکمہ خوراک و شہری سپلائی کی ایڈیشنل چیف سکریٹری رشمی ارون شمی نے بتایا کہ 07 اپریل سے سلاٹ بکنگ شروع ہو رہی ہے۔ اس بار ریاست کے 1,904,644 کسانوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ گیہوں کی خریداری کے لیے ریاست میں 3,627 مراکز بنائے گئے ہیں۔ امدادی قیمت 2,625 روپے کے اوپر 40 روپے فی کوئنٹل ترغیبی رقم دی جائے گی۔ اس بار 78 لاکھ ٹن گیہوں کی خریداری کا تخمینہ ہے۔ اس کے لیے تین لاکھ 12 ہزار باردانے کے گٹھوں کی ضرورت ہوگی۔ خریداری شروع کرنے کے لیے ضروری باردانے کا ذخیرہ دستیاب ہے۔
وزیر برائے خوراک و شہری سپلائی گووند سنگھ راجپوت نے بتایا کہ رجسٹرڈ کسانوں سے پوری پیداوار خریدی جائے گی۔ کچھ مقامات پر 9 اپریل سے بھی خریداری کی جا سکتی ہے۔ جوٹ کمشنر سے ڈھائی کروڑ بوروں کی الاٹمنٹ مل گئی ہے۔ پلاسٹک بیگ اور ایک بار استعمال شدہ جوٹ کے بورے حاصل کرنے کے لیے ٹینڈر کر دیے گئے ہیں۔
ادھر، گیہوں کی خریداری میں ہونے والی تاخیر اور کوا?پریٹو سوسائٹیوں سے لیے گئے قرض کی ادائیگی کی ا?خری تاریخ نہیں بڑھانے کے خلاف کانگریس 9 اپریل کو کلکٹر دفاتر کا محاصرہ کرے گی۔ 15 اپریل کو بھوپال میں مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کی رہائش گاہ کے باہر اپواس رکھا جائے گا۔

