تاثیر 8 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 8 اپریل : ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے پالیسی ریٹ، ریپو ریٹ کو 5.25 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے بدھ کو رواں مالی سال 2026-27 کے لیے پہلی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی تین روزہ جائزہ میٹنگ کے بعد یہ معلومات فراہم کی۔
آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے ایم پی سی میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ریپو ریٹ کو 5.25 فیصد پر مستحکم رکھا گیا ہے۔ ملہوترا نے کہا کہ ریزرو بینک کی مالیاتی پالیسی کمیٹی نے مالی سال 2026-27 کے لیے اپنے پہلے مالیاتی جائزے میں متفقہ طور پر پالیسی ریٹ ریپو کو 5.25 فیصد پر برقرار رکھا۔
موجودہ مالی سال کے پہلے دو ماہی مانیٹری پالیسی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے، سنجے ملہوترا نے کہا کہ جب کہ مغربی ایشیا کے بحران کے سبب سپلائی چین متاثر ہوئی ہے،تاہم دوسرے کئی ممالک کے مقابلے ہندوستان کی اقتصادی بنیادیں مضبوط ہیں۔ گورنر نے مزید کہا کہ ایران کے بحران کی وجہ سے مہنگائی ایک بار پھرخطرہ پیدا کر رہی ہے۔ اس لیے معاشی اقدامات کی حمایت اور ترقی کو برقرار رکھنا پالیسی سود کی شرح کو کم کرنے سے زیادہ اہم ہے۔

