تاثیر 11 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
رانچی، 10 اپریل :۔رشوت لینے کے ملزم پنچایت سکریٹری کرن کسم کھلکھو کی ضمانت عرضی اے سی بی کی خصوصی عدالت نے مسترد کر دی ۔ کرن کسم کھلکھو نے 19 مارچ کو ضمانت عرضی دائر کی تھی۔
کرن کسم کھلکھو گملا ضلع کے بشن پور بلاک میں چٹی سیرکا کی پنچایت سکریٹری تھیں۔ پرمیشور سنگھ کو کنویں کی مرمت کا ٹھیکہ گرام سبھا کے ذریعہ دیا گیا تھا۔ کام مکمل ہونے کے بعد، پرمیشور سنگھ نے بقایا رقم کی ادائیگی کے لیے درخواست دی تھی ۔
تاہم، پنچایت سکریٹری نے بل کی منظوری کے لیے 8000 روپے رشوت طلب کی، جس کی شکایت اے سی بی میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔ اے سی بی نے 12 مارچ کو جال بچھا کر پنچایت سکریٹری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیاتھا، تب سے وہ جیل میں ہے۔

