تاثیر 12 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 11 اپریل:عام جنتا اْنین پارٹی کے چیئرمین ہمایوں کبیر ایک بار پھر تنازعات میں گھرگئے ہیں۔ جمعہ کی رات بیر بھوم ضلع کے سیوڑی تھانیمیں ان کے خلاف ’راشٹریہ الپ سنکھیک آرکشن مورچہ ‘ صدر حاجی محمد پرویز صدیقی نے تحریری شکایت درج کرائی ہے۔
شکایت میں الزام عائد یا گیا ہے کہ ہمایوں کبیر ریاست میں پولرائزیشن کرنے اور اسمبلی انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صدیقی نے سیوڑی تھانے میں زیرو ایف آئی آر درج کراتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
صدیقی کا دعویٰ ہے کہ ہمایوں کبیر پیسوں کے عوض انتخابات کو پولرائز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد ملک بھر کے مسلمانوں کے لیے عقیدت کی علامت ہے لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ہمایوں کبیر یہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ بابری مسجد کی تعمیر ان کا اصل مقصد نہیں ہے ۔
الزام ہے کہ وہ ہزار کروڑ روپے کا سودا کر کے کسی طاقت کے حق میں الیکشن لڑنے اور بلاواسطہطور پر ’’فاشسٹ طاقتوں‘‘کی مدد کر نے کی بات کر رہے ہیں۔

