تاثیر 15 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 15 اپریل:بہار کے 24ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے بعد سمراٹ چودھری نے سکریٹریٹ میں عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی اور پھر پہلی بار میڈیا سے ملاقات کی۔ اپنی ترجیحات کو واضح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں ترقیاتی کام پہلے کی طرح جاری رہیں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ نئی حکومت بھی پچھلی حکومت کی طرح اسی راستے پر چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں ترقیاتی کاموں کو اب وزیر اعظم نریندر مودی اور نتیش کمار کے ماڈل کے تحت آگے بڑھایا جائے گا۔سمراٹ چودھری نے کہا، “میں نے بہار کی خوشحالی کے لیے آج وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا ہے اور آج سے ہی کام کرنا شروع کر دیا ہے، پوری طرح یقین رکھیں، مودی-نتیش ماڈل بہار میں نافذ رہے گا۔”

