وزیر اعظم نے بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور نائب وزیر اعلی کو مبارکباد پیش کی

تاثیر 15 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 15 اپریل:وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز سمراٹ چودھری کو بہار کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی اور ان کی قیادت میں ریاست کی ہمہ جہت ترقی پر اعتماد ظاہر کیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ سمراٹ چودھری کی توانائی، عوامی خدمت کے لیے لگن اور زمینی تجربہ بہار کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں ریاست عوام کی امنگوں کو پورا کرتے ہوئے نئی بلندیاں حاصل کرے گی۔وزیر اعظم نے وجے کمار چودھری اور بجیندر پرساد یادو کو بہار کے نائب وزرائے اعلی کے طور پر حلف لینے پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں لیڈروں کا وسیع تجربہ اور عوامی مفاد سے وابستگی ریاست کی ترقی کو نئی سمت اور رفتار فراہم کرے گی۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ نئی حکومت اچھی حکمرانی، شفافیت اور عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں میں نئے معیارات قائم کرے گی۔