تاثیر 16 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 16 اپریل : وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریا کے چانسلر کرسچن اسٹاکر کے درمیان جمعرات کو حیدرآباد ہاؤس میں وفود سطحی اہم بات چیت ہوئی۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوںکے مابین غذائی تحفظ سمیت کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور عالمی امور پر تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل چانسلر اسٹاکر نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نئی دہلی میں راج گھاٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے گاندھی جی کے امن، عدم تشدد اور عالمی ہم آہنگی کے پیغام کو یادکیا۔

