تاثیر 19 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 19 اپریل : شدید برفباری کے باعث تین ماہ سے زائد عرصے تک بند رہنے والی بھدرواہ-چمبہ بین ریاستی سڑک کو ہفتہ کے روز گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بحال کر دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ 140 کلومیٹر طویل یہ اہم شاہراہ، جموں و کشمیر کو ہماچل پردیش سے جوڑتی ہے، گزشتہ سال 31 دسمبر کو بھدرواہ سیکٹر میں بھاری برفباری کے باعث بند کر دی گئی تھی، جس سے نہ صرف بین ریاستی رابطہ متاثر ہوا بلکہ سیاحتی سرگرمیوں کو بھی دھچکا لگا۔
حکام کے مطابق سڑک سے برف ہٹانے کا کام مکینیکل ڈویژن ڈوڈہ اور روڈز اینڈ بلڈنگز محکمہ بھدرواہ نے حالیہ ہفتوں میں مکمل کیا، جس کے بعد اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بھدرواہ سنیل کمار نے بتایا کہ تھنالا چیک پوسٹ اور کھنڈی مرال چیک پوسٹ سے آگے شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔

