امت شاہ نے کرسیونگ ریلی میں ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا، گورکھا کے مسائل اور سیکورٹی پر بڑے وعدے کیے

تاثیر 21 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 21 اپریل: کے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی مہم کے آخری دن، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو دارجلنگ کے کرسیونگ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر حملہ کیا۔ انہوں نے گورکھا برادری کے مسائل، خواتین کی حفاظت، دراندازی کو روکنے اور شمالی بنگال کی ترقی کے حوالے سے کئی اہم وعدے کئے۔
امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ اس بار ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت بنائے گی، اور ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کا بے دخل ہونا یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام تبدیلی کے لیے تیار ہے اور آنے والے انتخابات ریاست کے مستقبل کا تعین کریں گے۔